مجمع الفیوضات کا یہ سندھی ترجمہ ملفوظات شریف ہے۔ جامع خلیفہ محمود فقیر نظامانی اور سندھی مترجم علامہ مفتی محمد قاسم مشوری اور علامہ مفتی درمحمد سکندری ہیں۔ اس کے ساتھ صحبت نامہ (ملفوظات صغیر بھی شامل ) ہے۔ جامع خلیفہ محمد حسین مہیسر اور سندھی مترجم علامہ مفتی عبدالرحیم سکندری ہے۔
اس کتاب میں خانقاہ راشدیہ کے بزرگوں کے معمولات اور وظائف ہیں۔ جس کی اجازت حضرت پیرسائیں پگاڑہ دامت برکاتہ نے عنایت فرمائی ہے۔ حر جماعت اور عام مسلمانوں کی آسانی کے لئے ایک جگہ مرتب کئے ہوئے ہیں۔ مرتب حافظ عبدالقیوم مہر سکندری ہے۔
یہ کتاب استاد العلماء، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مفتی محمد رحیم سکندری کی سوانح حیات و خدمات پر مشتمل ہے۔ جس میں ملک کے مختلف علمائے کرام اور آپ کے تلامذہ کے مضامین سندھی، اردو، عربی اور انگریزی زبان میں ہیں۔ اس کتاب کا مرتب جامعہ راشدیہ کا مہتمم علامہ مفتی دوست علی سکندری صاحب ہے۔