معاشرے میں علمائے کرام پر اہم ذمہ داریاں ہے ، وہ مسند نبوی کا ترجمان اور انبیاء کا وارث ہے۔ اسلاف علمائے کرام نے اپنی گفتار اور کردار کو پاکیزہ رکھ کر اسلام کی لازوال خدمت کی۔ علمائے کرام ایک سلسلہ استناد رکھتے ہیں۔ بر صغیر میں مختلف مدارس اور اسکول آف تھاٹ سے فارغ التحصیل علمائے کرام نے اپنے آپ کو جمع کر کے تنظیمی صورت میں کام کیا۔
سندھ میں حضرت پیرصاحب پگاڑا کی نگرانی میں جامعہ راشدیہ اور انکی برانچز سے جب علمائے کرام کی کثیر تعداد فارغ التحصیل ہوئے تو ان کا آپس میں ربط و تعلق ضروری ہوگیا۔ اسی غرض سے پرانے اور نئے علمائے کرام کے درمیان تعلق برقرار رکھنے اور دینی مفاد کے لئے ضروری سمجھا گیا کہ تمام علماء ایک تنظیم کا حصہ ہوں جس کے سالانہ اجلاس اور مقرر میعاد پر عہدیدارن کا انتخاب ہوا۔ اسی غرض سے 1967 ء میں جامعہ کے مہتمم استاد العلماء مفتی محمد صالح مہر کی سرپرستی میں مولانا محمد بخش ناریجہ اور دیگر سینئر سکندری علماء نے اس بابرکت کام کا آغاز کیا۔ متفہ طور پر علمائے کرام کو سکندری (حضرت پیرصاحب پگارا کے عرفی نام کی نسبت سے ) ٹائٹل دیا اور تنظیم کا نام “جمعیت علمائے سکندریہ پاکستان” رکھا گیا۔ پہلے اجتماع میں صدر مولانا سید غوث محمد شاہ اور ناظم اعلی مولانا محمد بخش ناریجہ منتخب ہوئے۔
عہدیداران: جمعیت علماء سکندریہ
۔ 1967 سے 1971 تک صدر مولانا سید غوث محمد شاہ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد بخش ناریجہ
۔1971 سے 1976 ءتک صدر مولانا عبداللطیف شر، ناظم اعلیٰ مخدوم منورالدین
۔1976 سے 1980 ءتک ناظم اعلیٰ مولانا اسداللہ مہر
۔1980 سے 1985 ءتک صدر مفتی درمحمد سندھی ، ناظم اعلیٰ مولانا قربان علی عباسی
۔1986 سے 1990 ءتک صدر مفتی درمحمد سندھی، ناظم اعلیٰ مولانا مراد علی میمن
۔1991 سے 1995 ءتک صدر مفتی محمد رحیم سکندری، ناظم اعلیٰ مولانا محمد عیسیٰ سومرو
۔1996 سے 2000 ءتک صدر مولانا قربان علی عباسی ، ناظم اعلیٰ مولانا قاضی شاہ محمد
۔2000 ء سے 2005 ءتک صدر مولانا قربان علی عباسی ، ناظم اعلیٰ مولانا قاضی شاہ محمد ، ناظم نشر و اشاعت مولانا اللہ ورایو سہتہ
۔2005 ء سے 2010 ءتک صدر مفتی عبدالوہاب چانڈیہ ، ناظم اعلیٰ مولانا قاضی شاہ محمد ناظم نشر و اشاعت مولانا اللہ ورایو سہتہ
۔2010 ء سے 2016 ءتک صدر مفتی عبدالوہاب چانڈیہ ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد آدم چاچڑ ناظم نشر و اشاعت مولانا اللہ ورایو سہتہ
۔2016 ء سے 2020 ءتک صدر مفتی محمد اسماعیل میمن ، ناظم اعلیٰ مفتی عنایت اللہ کیریہ ، ناظم نشر و اشاعت حافظ عبدالقیوم مہر
۔2020 ء سے 2024 ءتک صدر حافظ محمد یونس مہر ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد آدم چاچڑ ، ناظم نشر و اشاعت حافظ عبدالقیوم مہر، حافظ محمد یوسف بھنبرو
۔2025 سے تاحال تک صدر فقیر عبدالباسط ہنگورہ ، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حسن راجپوت ، ناظم نشر و اشاعت حافظ عبدالقیوم مہر